کاشتکار مونگ کی زیادہ پیدوارحاصل کرنے کیلئے 15 مارچ تک مونگ کی کاشت مکمل کرلیں،حکمہ زراعت توسیع

بدھ 28 فروری 2024 17:40

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2024ء) محکمہ زراعت توسیع عارفوالا نے ہدایت کی ہے کہ کاشتکار مونگ کی زیادہ پیدوارحاصل کرنے کیلئے 15 مارچ تک مونگ کی کاشت مکمل کرلیں۔

(جاری ہے)

موسم بہار میں مونگ کی کاشت آخر مارچ تک کی جاسکتی ہے البتہ مارچ کا پہلا پندھڑواڑا اس کی کاشت کیلئے زیادہ موزوں ہے۔ انہوں نے کہا کہ زمین کی تیاری کرتے وقت ایک یا دومرتبہ ہل چلاکر سہاگہ دیں مونگ کی پیدوار کیلئے کاشتکار آبپاش علاقوں میں ترقی دادہ اقسام نیاب مونگ2011، نیاب مونگ2006 اور آزری مونگ2006 جبکہ بارانی علاقوں میں چکوال ایم6 کاشت کریں۔\378

متعلقہ عنوان :

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں