شعبہ زراعت کو منافع بخش کاروبار بنانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ،ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان

ہفتہ 22 دسمبر 2018 20:06

عارف والا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2018ء) شعبہ زراعت کو منافع بخش کاروبار بنانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں ، کسان ، کاشتکار ، ٹریڈنگ کارپوریشن ملکی ترقی میں بنیادی کردار ادا کرتی ہیں ، حکومتی پالیسوں کے مطابق تمام سٹیک ہولڈر ملکی معشیت کی ترقی واستحکام کیلئے کام کریں ،کسانوں کی بہتری و ترقی کیلئے تمام تر سہولیات مہیا کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے غلہ منڈی کی شفٹنگ اور بولی کے عمل کے کیلئے بلائے گئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ، اجلاس میں اے سی پاکپتن علی عاطف ، ڈی او انفارمیشن سید سلمان حسین ،مارکیٹ کمیٹی کے حکام ، انجمن آڑھتیاں پاکپتن کے صدر رائو رفاقت علی، انجمن آڑھتیاں عارفوالا کے صدر منور اقبال ، کسان اتحاد کے نمائندے ، لیبر صدور سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی موجود تھے ،انجمن آڑھتیاں پاکپتن کے صدر رائو رافاقت علی ، ، انجمن آڑھتیاں عارفوالا کے صدر منور اقبال نے غلہ منڈیوں میں درپیش مسائل کے بارے میں تفصیلی طورپر بتایا ، انہوں نے کہا کہ غلہ منڈیوں میں سیورئج کے مسائل، سیکورٹی کیمروں کی تنصیب ، سیکورٹی گارڈز کی فراہمی اور شفاف پانی کی عدم دستیابی سے متعلق آگاہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں