پاک پتن کی تحصیل عارف والا میں تہرے قتل کے مجرم سفاک باپ کو 3مرتبہ سزائے موت سنا دی گئی

جمعہ 13 مئی 2022 16:03

پاک پتن کی تحصیل عارف والا میں تہرے قتل کے مجرم سفاک باپ کو 3مرتبہ سزائے موت سنا دی گئی
عارف والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2022ء) پاک پتن کی تحصیل عارف والا میں تہرے قتل کے مجرم سفاک باپ کو 3مرتبہ سزائے موت سنا دی گئی۔

(جاری ہے)

عارف والا محمد نگرکے ایڈیشنل سیشن جج اعظم رانا نے تہرے قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم احمد یاربلوچ پرالزام ثابت ہونے کے بعد 3 مرتبہ سزائے موت اورایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔محمد نگرکے نواحی گاؤں 83 ای بی میں نشئی باپ نے نشے سے منع کرنے پر3 بیٹیوں کوگلا دبا کرقتل اوربیوی کو تیز دھار آلے سے شدید زخمی کردیا تھا۔ تہرے قتل کا واقعہ 2017 میں پیش آیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں