عارف والا،ٹریفک حادثہ میں دوسگے بھائی جاں بحق ہوگئے

منگل 25 جنوری 2022 17:12

عارف والا(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 25 جنوری 2022ء) ٹریفک  حادثہ میں دوسگے بھائی جاں بحق ہوگئے ۔ بوریوالہ روڑ 67/EBکے نزدیک تیزرفتار لوڈ رٹرک زیرتعمیر سڑک پربے قابوہوکر کھائی میں الٹ گیا جس کی زد میں آکر ٹرک میں سواردوسگے بھائی عاصم اور احمد سکنہ چنوں موڑ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر زندگی کی بازی ہارگئے۔

(جاری ہے)

ریسکیواہلکاروں نے ٹرک کے مختلف پارٹس کاٹ کر دونوں لاشوں کو نکال کرتحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال منتقل کردیا۔

متعلقہ عنوان :

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں