عارف والا،تہرے قتل کے مقدمہ کا فیصلہ ،قاتل کو 3 بار سزائے موت ، ایک لاکھ روپے ہرجانے کا حکم

جمعہ 13 مئی 2022 17:06

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2022ء) ایڈیشنل سیشن جج نے تہرے قتل کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے قاتل کو 3 بار سزائے موت اور ایک لاکھ روپے ہرجانے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل سیشن جج عارفوالا محمداعظم رانا نے تھانہ صدر کے مشہور مقدمہ تہرے قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے احمدیار بلوچ کو تین بارسزائے موت اور ایک لاکھ روپے ہرجانے کا حکم دے دیا۔ قاتل احمدیار بلوچ نے نشہ کیلئے پیسے نہ ملنے پر بیوی شکیلہ بی بی سے جھگڑ کر 3 کمسن بیٹیوں زینب ، زہرہ اور مریم بی بی کو گلادبا کرگھر میں موت کی نیند سلادیا تھا جبکہ میکے روٹھ کر گئی بیوی شکیلہ بی بی کو تیزدھار آلے سے زخمی کردیاتھا جس کا تھانہ صدر عارفوالا میں2017 میں مقدمہ درج ہواتھا ۔

متعلقہ عنوان :

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں