قتل کامقدمہ، ایڈیشنل سیشن جج نے ملزم کو سزائے موت، تیس سال قید ،چھ لاکھ روپے جرمانے کاحکم سنا دیا

جمعہ 20 مئی 2022 16:16

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2022ء) ایڈیشنل سیشن جج نے قتل کے مشہور مقدمہ کافیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو سزائے موت اور تیس سال قید اور چھ لاکھ روپے جرمانے کاحکم سنا دیا ۔

(جاری ہے)

تھانہ ملکہ ہانس کے مشہور مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج شمشاد علی رانا نے قاتل ریاض کو سزائے موت ، تیس سال قید اور چھ لاکھ روپے جرمانے کا حکم دے دیا۔ قاتل ریاض نے لین دین کے تنازعہ پر محمدارشد کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا تھا ۔

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں