عارف والا،گھر سے لاپتہ 55سالہ ذہنی معذور شخص کی لاش نہر سے برآمد

جمعرات 26 مئی 2022 16:38

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2022ء) گھر سے لاپتہ 55سالہ ذہنی معذور شخص کی لاش نہر سے برآمد۔ نواحی گائوں133/EB کا رہائشی محمد خان جوئیہ کی لاش ترکھنی روڑ پر80/EB پل کے نزدیک نہر سے برآمد ریسکیو1122اہلکاروں نے کارروائی کرکے لاش کو نہرسے نکال کر ہسپتال منتقل کردیا ۔

(جاری ہے)

تھانہ صدر پولیس مصروف تفتیش ہے بتایا گیا ہے کہ محمدخان جوئیہ ذہنی معذوراور گزشتہ دور وز سے گھرسے لاپتہ تھاجس کی لاش آج نہر سے برآمد ہوئی ۔

متعلقہ عنوان :

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں