جنرل محمد موسیٰ خان کا 110واںیوم ولادت کل منایا جائے گا

جمعہ 19 اکتوبر 2018 17:06

عارفوالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2018ء) پاکستان کے چوتھے آرمی چیف جنرل محمد موسیٰ خان کا 110واںیوم ولادت کل 20 اکتوبر ہفتہ کو منایا جائے گا،وہ 20 اکتوبر1908ء کو کوئٹہ میں پید اہوئے ، انہوں نے 1936ء سی1938ء کے دوران وزیرستان آپریشن کے علاوہ دوسری کارگل جنگ میں بھی حصہ لیا تھا ،1958ء میں صدر جنرل ایوب خان نے انہیںکمانڈر ان چیف کے عہدے پر ترقی دی، جنرل موسیٰ خان نے 1965ء کی پاک بھارت جنگ انہی کی کمان میں لڑی تھی ،وہ18 ستمبر1966ء کو بحیثیت کمانڈر ان چیف اپنے عہدے سے ریٹائر ہوگئے ،صدر ایوب خان نے مغربی پاکستان کا گورنر اور 1985ء میں صدر جنرل ضیاء الحق نے بلوچستان کا گورنر تعینات کیا تھا،وہ 12 مارچ1991 ء کو وفات پاگئے تھے۔

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں