محکمہ بہبودآبادی تولیدی صحت کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلارہا ہے، ڈسٹرکٹ آفیسر غفران حسین

جمعرات 31 جنوری 2019 17:33

عارف والا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جنوری2019ء) حکومت تولیدی صحت کی سہولیات گراس روٹ لیول تک فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ بہبودآبادی تولیدی صحت کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلارہا ہے، بڑھتی ہوئی آبادی کے مقابلے میں وسائل محدود ہیں، لہٰذا صحت مند معاشرے کے قیام ،بے روز گاری کے خاتمے ،غربت اور ناخواندگی کے خاتمہ کیلئے آبادی میں اضافہ پر کنٹرول ازحڈ ضروری ہے، جس کیلئے حکومتی اداروں ، علماء کرام ، ذرائع ابلاغ اور سٹیک ہولڈروں کو مل کر کاوشیں کرنا ہوں گی۔

ان خیالات کااظہار ڈسٹرکٹ آفیسر بہبود آبادی غفران حسین ثاقب چوپڑا نے مختلف اداروں کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر تحصیل پاپولیشن ویلفیئر آفیسر حافظ احمد رضا، ارشاد احمد ،محمدعامر سلطان ودیگر بھی افسران موجودتھے ۔

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں