عارف والا: اسلامی تعلیمات سے متاثرہوکر مسیحی جوڑے نے مذہب اسلام قبول کرلیا

ہفتہ 25 مئی 2019 21:47

عارف والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2019ء) اسلامی تعلیمات سے متاثرہوکر مسیحی جوڑے نے مذہب اسلام قبول کرلیا تفصیلات کے مطابق مدرسہ جامعہ حنفیہ غوثیہ عارفوالا میں جماعت اہلسنت پنجاب کے رہنماء پیر سید خلیل الرحمان بخاری کے ہاتھوں پر مسیح جوڑے عامر اور مقدس مسیح سکنہ نیو کرسچن کالونی کلمہ طیب پڑھ کردائرہ اسلام میں داخل ہوگئے ان کے نئے اسلامی نام محمدعامر اور مقدس فاطمہ رکھ دئیے گئے ہیںنومسلم جوڑے نے ’’آن لائن ‘‘سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ اسلام قبول کرنے سے انہیں دلی راحت ملی ہے انشاء اللہ خالق کائنات کی عبادت اور سرکاردوعالم ﷺ کی پیروی کریں گے

متعلقہ عنوان :

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں