عارف والا:حرمت رسول ﷺ کے سلسلہ میں بچوں نے ڈی بلاک عارفوالاسے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور فرانسیسی صدر کے خلاف احتجاجی ریلی

پیر 9 نومبر 2020 20:42

عارف والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2020ء) حرمت رسول ﷺ کے سلسلہ میں بچوں نے ڈی بلاک عارفوالاسے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور فرانسیسی صدر کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی جس میںبچوں نے ہاتھوں میںپلے کارڈز اٹھار کھے جن پر شان مصطفی ﷺ کی تحریریں درج تھیں ریلی مختلف بازاروں سے گزر کر جناح چوک پہنچی جہاں پر محمد علی ،حسنین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچوںکا جذبہ اپنے آقا ﷺ سے عون و محمد کے جہاد والا وقت یاددلارہاتھا سرکاردوعالم ﷺ کی حرمت کی خاطر ہم اپنی جانیں قربان کرنے سے دریغ نہیںکریں گے گستاخ رسول ؐ کی ایک سز اسرتن سے جدا کے نعروں سے فضا گونج اٹھی ریلی پرامن منتشر ہو گئی

متعلقہ عنوان :

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں