عارف والا: تھانہ سٹی پولیس کا چھاپہ ڈکیت گینگ کا سرغنہ 3ساتھیوں سمیت گرفتار لاکھوئوں روپے مالیت کی نقدی ،طلائی زیورات اور موبائل فون برآمد

بدھ 2 دسمبر 2020 19:09

عارف والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2020ء) تھانہ سٹی پولیس کا چھاپہ ڈکیت گینگ کا سرغنہ 3ساتھیوں سمیت گرفتار لاکھوئوں روپے مالیت کی نقدی ،طلائی زیورات اور موبائل فون برآمد تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نجیب الرحمن کی زیرنگرانی تھانہ سٹی کے ایس ایچ اوریاض بھٹی اور سی آئی اے کے انچار ج چوہدری محمدوقاص نے پولیس نفری کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ڈکیت گینگ کے سرغنہ ممتاز عرف ممتازبگی ، ساتھی معین افضل عرف بابا بھٹی ، عبداللہ اوراجمل شاہ عرف ہاشمی کو گرفتارکرکے -13لاکھ روپے مالیت کی نقدی ،طلائی زیورات اور موبائل فون برآمد کرلیے ڈی ایس پی چوہدری انعام الحق نے پریس کانفرنس میںبتایا کہ بگی ڈکیت گینگ نے شہر بھرمیں وارداتیں کرکے خوف وہراس پھیلا رکھا تھا ڈاکوئوں کا تعلق71/EB ,جھنگ ، اوکاڑہ اور فصیل آباد سے ہے ڈاکوئوں کے خلاف تھانہ قبولہ ، تھانہ سٹی اور تھانہ کمیر میں آٹھ مقدمات درج تھے ڈاکوئوں سے مزید وارداتوں کے انکشاف کی توقع کی جارہی ہے ۔

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں