عارف والا، خاتون سمیت-9 افرادگرفتار 14000گرام چرس برآمد

ہفتہ 6 نومبر 2021 18:28

عارف والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 نومبر2021ء) پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون خاتون سمیت-9افرادگرفتار 14000گرام چرس برآمد تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں81/EB میں تھانہ صدر پولیس نے مخبر کی اطلاع پر مختلف مقامات پر کاروائی کرتے ہوئے خاتون زاہدہ بی بی سی2000 گرام چرس ، شبیرالحسن سے 4050گرام چرس ، مختیار احمد سے 2500گرام چرس ، عامر شہزاد سے 2380گرام چرس ، ساجد سے 1460گرام چرس ، صفدر سلیم سی440 گرام چرس ، منور ندیم سے 420گرام چرس ، منشاء سے 440گرام چرس اور نعیم اختر سے 480گرام چرس برآمد کرلی تھانہ میں مقدمات درج تھانہ صدر کے ایس ایچ اوشاہد بھٹہ نے بتایا کہ علاقہ سے جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ اولین ترجیح ہے منشیا ت فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں جاری رہیں گی ۔

متعلقہ عنوان :

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں