ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمرکاضلع بھر میں پٹرول کی قلت کا فوری نوٹس

تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو اپنی تحصیلوں میں موجود پٹر ول پمپس کا دور ہ کرنے کی ہدایت

جمعرات 4 جون 2020 16:45

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2020ء) ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے ضلع بھر میں پٹرول کی قلت کا فوری نوٹس لیتے ہوئے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات جاری کر تے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی تحصیلوں میں موجود پٹر ول پمپس کا دور ہ کر یں اور وہاں موجود سٹاکٹ کی مکمل جانچ پڑتال کی جائے۔

(جاری ہے)

تمام تحصیلوں میں عوام کو پٹرول کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور جو عناصر اس ضمن میں منفی کر دار ادا کر رہے ان کے خلا ف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ڈی سی اٹک نے ڈی او آئی پی ڈبلیو ایم رابعہ نسیم کو روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ ارسال کر نے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں