اٹک۔ یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ریلی کا اہتمام

جمعہ 6 ستمبر 2019 18:31

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2019ء) اٹک میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ریلی اہتمام کیا گیا ۔ ریلی حنفیہ مسجد سے شر وع ہو کر چوک فوارہ اختتام پذ یر ہوئی۔ جس میں سیاسی ، سماجی و مذہبی ارکان کی بڑی تعداد موجود تھی۔اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے مقررین نے کہا کہ آزادی کشمیریوں کابنیادی حق ہے جو انہیں ہر صورت ملنا چائیے ۔

(جاری ہے)

کشمیریوںکو آزادی نہ دے کر انکا بنیادی حق پا مال کیا جا رہا ہے جو انتہائی زیادتی ہے اور اس کے ساتھ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے بھارتی حکومت نے بد نیتی کا ثبوت دیا ہے۔مقرر ین نے کہا کہ وہ دن دور نہیںجب کشمیری عوام کو بھارت کے ناجائز تسلط سے آزادی حاصل ہوگی اور وہ آزاد فضاء میں سانس لیں گے اور آزاد زندگی بسر کریں گے۔تقریب میں طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ انہوں نے ہا تھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیر کی آزادی کے نعرے درج تھے۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں