فتح جنگ ،منشیات فروش گرفتار، چرس برآمد کر لی گئی

ہفتہ 26 جنوری 2019 16:49

فتح جنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جنوری2019ء) پولیس تھانہ فتح جنگ کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مہم کے دوران منشیات فروش کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے چرس برآمد کر لی گئی ۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ فتح جنگ کے عملے نے پٹرولنگ پولیس کی کے ہمراہ کوہاٹ روڈ پر ناکہ لگا رکھا تھا کہ کالج موڑ کی جانب سے آنے والے شخص کو مشکوک جان کو جامہ تلاشی لی گئی تو اس کے قبضے سے 650گرام چرس اعلیٰ کوالٹی برآمد ہوئی ملزم کی شناخت خدا بخش ولد غلام محمد سکنہ سول ہسپتال فتح جنگ کے نا م سے ہوئی پولیس تھانہ فتح جنگ نے ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزم کو ڈسٹرکٹ جیل اٹک منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں