اٹک پولیس نے چارمنشیات فروش گرفتار کر کے چھ کلو چر س برآمد کر لی

منگل 26 اپریل 2022 16:56

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2022ء) اٹک پولیس نے چارمنشیات فروش گرفتار کر کے چھ کلو چر س برآمد کر لی ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک رانا شعیب محمود نے معاشرے میں منشیات فروشی کا دھندہ کر کے نوجوانوں کو نشہ کا عادی کرکےانکا مستقبل تباہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں ۔ اس سلسلہ میں ڈی ایس پی صدر سرکل محمد افضل لودھی اور ایس ایچ ا و تھانہ سٹی اٹک رانا کاشف کی زیرنگرانی تھانہ سٹی اٹک نے اپنے علاقہ میں منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب اپریشن کر کے 03 منشیات فروش گرفتار کر لیے ۔

سب انسپکٹر محمد کوثر نے دوران چیکنگ تین میلہ چوک سے منشیات فروش اکمل خان ولد گل بادشاہ سکنہ منچہ زواڑ ڈاکخانہ خاص ہری چند تحصیل تنگی ضلع چارسدہ حال نزدمسجد اکبرخان تین میلہ اٹک سے 2020 گرام چرس بر آمد کر لی جبکہ سب انسپکٹر ذوالفقار علی نے فتح جنگ چوک سے منشیات فروش ساجد ولد محبوب خان ساکن محلہ سیداں چندو خیل شکردرہ تحصیل وضلع کوہاٹ حال ڈھوک فتح اٹک شہر سے 2200 گرام چرس بر آمد کر لی اور پولیس چوکی اعوان شریف کے اے ایس آئی سہیل اصغرنے جامع مسجد اکبر خان سے ایک مشکو ک شخص عبدل محمد ولد گل محمد ساکن افغانستان حال اسلم کالونی اٹک شہرسے 520گرام چرس بر آمد کر لی۔

(جاری ہے)

تھانہ صدر اٹک کے مطابق اے ایس آئی پرویز اختر نے دوران چیکنگ ایک مشکوک شخص غریب نواز ولد حق نواز محلہ فضائی برھان حسن ابدال اٹک سے 560 گرام چرس برآمدکر لی جبکہ اے ایس آئی مدثر ضمیرنے دوران چیکنگ ایک مشکوک شخص ساجد حسین ولد محبوب الہی ساکن ڈھوک میری بر ھان حسن ابدال اٹک سے 440 گرام چرس بر آمد کر لی۔ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔\378

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں