اٹک،حاشر میر قتل کیس ، قاتلوں کی گرفتاری کیلئے چھچھ محافظ کمیٹی میدان میں آ گئی

جمعرات 19 مئی 2022 16:09

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2022ء) حاشر میر قتل کیس ، قاتلوں کی گرفتاری کیلئے چھچھ محافظ کمیٹی میدان میں آ گئی ۔گذشتہ دنوں حاشر میر ولد محمد تسلیم قتل کیس کی تحقیقات جاری ہے اس حوالہ سے مقتول کے والد کے خدشات کے پیش نظر چھچھ محافظ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں مقتول کے والد محمد تسلیم اور قریبی رشتہ داروں نے خصوصی شرکت کی ۔

اجلاس میں چھچھ محافظ کمیٹی نے حاشر علی قتل کیس پر انتہائی دکھ اور غم وغصہ کا اظہار کرتے ہوئے پولیس سے مطالبہ کیا کہ وہ اس کیس میں ملوث جو بھی عناصر ہیں انہیں قانون کے کٹہرے میں لاکر عبرتناک سزاد دی جائے تاکہ آئندہ کوئی اس قسم کی گھناؤنی واردات اور ظلم نہ کر سکے ۔

(جاری ہے)

بعد ازاں کمیٹی کے سینئر عہدیداران سرپرست محمد خالد خان،چیئرمین حاجی عارف حسین،جنرل سیکرٹری مولانا مسعود ضیاء سمیت دیگر عہدیداران مولانا قمر السلام، نثار علی خان ، نزاکت خان، مولانا فضل الوہاب،نصیرجدون، احسان خان ،جاوید مجید خان،حاجی عبد الودود، عمران خان ، ارشد خان،قاسم وردگ،طاہر پرویز،زاہد میر سمیت دیگر نے ایس ایچ او تھانہ حضرو مظہر الاسلام سے کیس بابت تفصیلی ملاقات کی جس میں ایس ایچ او نے محافظ کمیٹی کو یقین دلایا کہ انشاء اللہ اس کیس میں انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں گے اور کسی سے کوئی زیادتی نہیں ہوگی۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں