سید وقار نقوی شیعہ علما کونسل اٹک کے بلا مقابلہ صدر منتخب

ہفتہ 24 اگست 2019 21:47

اٹک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اگست2019ء) سید وقار نقوی شیعہ علما کونسل اٹک کے بلا مقابلہ صدر منتخب ہو گئے ․ مدِ مقابل دونوں امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی واپس لے لیی․ تفصیلات کے مطابق مسجد سادات کاملپور سیداں میں شیعہ علما کونسل کا ضلعی صدر کے انتخاب کے لئے ضلع اٹک تمام تحصیلوں کے ممبران و علماء کرامکے لیے اکٹھے ہوئے ․ صوبائی جنرل سیکرٹری پنجاب سید جعفر حسین نقوی کے زیرسرپرستی انتخاب کا عمل مکمل ہوا صدر کے لئے تین ممبران نے کاغذات جمع کرائے جس میں مولانا عابد شجائی اور سید ضمیر الحسن بخاری اور سید وقار نقوی کربلائی تھی․ دیگر امیدواروں نے سید وقار نقوی کربلائی کے حق میں دستبردار ہوتے ہوئے کاغذاتِ نامزدگی واپس لے لئے اور اس طرح وقار نقوی کو بلا مقابلہ ضلعی صدر منتخب کر دیا گیا ․ مولانا سید احمد علی رضوی امام جمعہ و جماعت اٹک نے شیعہ علما کونسل کا ضلعی صدر منتخب ہونے پر اٹک کی تنظیم کے ارکان کی طرف سے سید وقار حسین کربلائی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ان کی قیادت میں عزاداری اور دیگر مسائل کے حل کے لیے ٹھوس جدوجہد جاری رکھی جائے گی اور اتحاد بین المسلمین کے سلسلے میں کی جانے والی کوششوں کو جاری رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں