اٹک، پلاسٹک بیگز کے استعمال پر 5 جون سے پابندی عائد، محکمہ تحفظ ماحول نے آگہی مہم شروع کر دی

ہفتہ 11 مئی 2024 16:32

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2024ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹرمحکمہ ماحولیات اٹک شازیرہ مریم نےکہاہےکہ محکمہ تحفظ ماحول 5 جون 2024 سے سنگل یوز پلاسٹک اشیاء پر مکمل پابندی کا اطلاق کرنے سے قبل عوام الناس کو اس سے متعلق شعور اور آگاہی فراہم کرنے کے لیے مستعد ہے ۔اسی حوالے سے 8 مئی کو کامسیٹس یونیورسٹی اٹک میں ایک آگاہی سیمینار کا اہتمام کیا گیا ۔

(جاری ہے)

سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ تحفظ ماحول نےطلبہ کو پلاسٹک کی تباہ کاریوں سے متعلق آگاہ کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے محکمہ تحفظ ماحول پانچ جون سے ایک ہی بار قابل استعمال اشیاء مثلا ڈسپوزیبل کپ، پلیٹس، چمچ و غیره اور 75 مائیکرون سے کم موٹائی والے پلاسٹک کے شاپروں پر مکمل پابندی عائد کر رہا ہے،یہ ماحول اور انسانی صحت کو پلاسٹک کے مضر اثرات سے بچانے کی ایک کاوش ہے۔\378

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں