اٹک پولیس نے لاکھوں مالیتی درخت اور مچھلیاں چوری کرنے والے 2 ملزمان گرفتار کر لئے

ہفتہ 11 مئی 2024 16:32

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2024ء) اٹک پولیس نے لاکھوں مالیتی درخت اور مچھلیاں چوری کرنے والے 2 ملزمان گرفتار کر لئے۔ محمد واجد ولد عبدالقیوم نے تھانہ فتح جنگ پولیس کو درخواست دی کہ مچھلی کا فارم بنا رکھا ہے اور کافی تعداد میں درخت بھی لگائے ہوئے ہیں مورخہ سات مئی کو اپنی زمین پر گیا تو ارشد محمود ولد نور محمد اور دانش علی ولد ارشد محمود ہمراہ 3/4 نامعلوم اشخاص کے ساتھ مل کر درخت کاٹ رہے تھے اور مچھلی چوری کر رہے تھے جن کو منع کیا تو گالم گلوچ کرنے لگے اس سے پہلے بھی میری 150000 روپے کی لکڑیاں اور 125000 روپے کی مچھلیاں چوری ہو چکی ہیں۔

(جاری ہے)

تھانہ باہتر پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش عمل میں لاتے ہوئے درخت اور مچھلیاں چوری کرنے والے ملزمان ارشد محمود ولد نور محمد اور دانش علی ولد ارشد محمود سکنائے گکھڑ تحصل فتح جنگ کو گرفتار کر لیا جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔\378

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں