گورنمٹ پرائمری اسکول عبدالمجید نظامانی کی عمارت تعمیرنہ کرنے کے خلاف طلبا ء کا مظا ہرہ

جمعرات 21 جنوری 2016 13:01

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 جنوری۔2016ء) ضلع بدین کے تحصیل گولارچی گورنمٹ پرائمری اسکول عبدالمجید نظامانی کی عمارت کی تعمیرات نہ کرنے کے خلاف معصوم بچوں کامحکمہ تعلیم بدین اورسندھ کے حکام کے خلاف احتجاج اسکول میں پڑھنے والے 100سے زائد بچوں نے ایوان صحافت بدین کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ گاؤں عبدالمجید نظامانی کاپرائمری اسکول جس کی عمارت 1999ء کے طوفان کے دوران تباہ ہوگئی تھی تاحال اسی کی تعمیرات شروع نہ ہوسکی ہے معصوم طلبہ وطالبات کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پرمجبور ہیں لیکن محکمہ تعلیم کے سیکریٹری فضل اللہ پلیجووہ خود نااہل ہیں محکمہ تعلیم کے افسران ہماری کسی شکایت پرتوجہ دینے کے لیے تیار نہیں،اگرگورنمٹ پرائمری اسکول عبدالمجید نظامانی کی دوبارہ تعمیرنہ کی گئی توکراچی میں احتجاج کریں گے۔

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں