وسائل کے ناجائز استعمال کے خاتمے اور گھوسٹ ملازمین کی حاضری کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ، چیئرمین میونسپل کمیٹی بدین

اتوار 14 اپریل 2024 18:25

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2024ء) چیئرمین میونسپل کمیٹی بدین پیر محمد صالح قریشی نے کہا کہ محدود مالی وسائل کے باوجود شہر کے بنیادی مسائل اور مشکلات پر قابو پانے کے علاوہ وسائل کے ناجائز استعمال کے خاتمے اور گھوسٹ ملازمین کی حاضری کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

چیئرمین میونسپل کمیٹی بدین پیر محمد صالح قریشی نے سابق معاون خصوصی وزیرعالی سندھ پیر نور اللہ قریشی اور وائس چیئرمین علی اکبر میمن کے ہمراہ لواری شریف پیلس پر بدین پریس کلب ، ایوان صحافت اور حیدراباد یونین آف جرنلسٹس کے وفود سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بدین میونسپل کمیٹی کے محدود مالی وسائل کے باوجود شہر کے بنیادی مسائل اور مشکلات پر قابو پانے کے علاوہ وسائل کے ناجائز استعمال کے خاتمے اور گھوسٹ ملازمین کی حاضری کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں .

انہوں نے کہا کہ بدین شہر کا بنیادی مسلہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی ، ڈرینج سسٹم اور اسٹریٹ لائیٹ کی بحالی ، شہر بھر کی گلیوں کی پختہ تعمیر صفائی اور روڈ رستوں کے اطراف غیر قانونی تجاوزات کا خاتمہ ہے . چئیرمین میونسپل کمیٹی بدین پیر محمد صالح قریشی کا کہنا تھا کہ ہم نے تمام کونسلروں سے مشاورت کے بعد مسائل اور مشکلات پر قابو پانے کے لئے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے .

شہر بھر کی اسٹریٹ لائیٹ کی بحالی کا کام 80 فیصد مکمل کر لیا ہے گھوسٹ ملازمین کی تنخواہ روک کر ان کی حاضری کو یقینی بنانے کے لئے وائس چیئرمین علی اکبر میمن کی نگرانی میں کمیٹی کام کر رہی ہے . جبکہ تیل سمیت دیگر وسائل کے ناجائز استعمال اور کریپشن پر قابو پانے کے لئے بھی موثر حکمت عملی پر عمل درآمد کا آغاز کر دیا گیا ہے . اس موقع پر موجود سابق معاون خصوصی وزیرعالی سندھ پیر نور اللہ قریشی نے بتایا کہ پینے کے صاف پانی ڈرینج سسٹم اور گلیوں کی توسیع تعمیر اور مرمت کے لئے خصوصی پیکج اور فنڈ کے اصول کے لئے پیپلز پارٹی کی قیادت اور وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے اپیل کی گئی ہے جس کے لئے پیکیج کی منظوری کے بعد جلد فنڈ جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے .

اس موقع پر موجود وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی بدین علی اکبر میمن نے کہا کہ ہم شہر کی تعمیروترقی صفائی پینے کے صاف پانی کی فراہمی اسٹریٹ لائیٹ کی بحالی کے علاوہ وسائل کے ناجائز استعمال اور گھوسٹ ملازمین کے خلاف کاروائی کے سلسلہ میں منتخب کونسلرز سے مشاورت اور اعتماد میں لینے کے بعد عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں . انہوں نے کہا چند افراد کی تنقید ہمارا مسلہ نہیں ہمارا مسلہ شہر کے مسائل اور عوام کی مشکلات پر قابو پانا ہے ہم کسی کے جھوٹے الزامات اور پروپیگنڈہ سے خوفزدہ بھی نہیں ہم ہر جائز تنقید کا ویلکم کرتے ہیں کیونکہ جائز تنقید سے ہماری رہنمائی اور مسائل کی نشاندہی ہوتی ہے ۔

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں