ذوالفقار علی بھٹو کی برسی میں شرکت کے لئے بدین سے قافلے لاڑکانہ گڑھی خدا بخش کے لئے روانہ

اتوار 14 اپریل 2024 18:25

بدین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2024ء) شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی میں شرکت کے لئے بدین سے ارکین اسمبلی پارٹی عہدیدران چئیرمین ضلع اور میونسپل کمیٹی سابق معاونین کی قیادت میں قافلے لاڑکانہ گھڑی خدا بخش کے لئے روآنہ برسی میں شرکت کے علاوہ شہدا کے مزار پر حاضری اور فاتحہ بھی کی ۔

(جاری ہے)

شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی میں شرکت کے لئے بدین سے ارکین اسمبلی حاجی رسول بخش چانڈیو ، حاجی تاج محمد ملاح پارٹی عہدیدران حاجی رمضان چانڈیو ، حاجی سائین بخش جمالی ، چئیرمین ضلع کونسل جام علی اصغر ہالیپوٹو چئیرمین میونسپل کمیٹی بدین پیر محمد صالح قریشی سابق معاونین وزیراعلی سندھ پیر نور اللہ قریشی ، سنیٹر ڈاکٹر خالدہ مندرو ، رکن صوبائی اسمبلی یاسمین شاہ جبکہ ماتلی سے رکن قومی اسمبلی میر غلام علی ٹالپور رکن صوبائی اسمبلی ڈاڈا محمد ہالیپوٹو ، پیپلزپارٹی کے نوجوان رہنما جام عبدالوحید ہالیپوٹو ، ایم پی اے تنزیلہ امِ حبیبہ تلہار سے رکن صوبائی اسمبلی میر اللہ بخش ٹالپور رکن ضلع کونسل عبدالغفور نظامانی پیر امجد شاہ صدیقی ، ٹنڈوباگو سے رکن صوبائی اسمبلی ارباب امان اللہ چئیرمین ٹان کمیٹی خان صاحب جمالی ، رکن ضلع کونسل عطا محمد جمالی گولارچی سے سابق صوبائی وزیر اسماعیل راہو ، ڈاکٹر سجاد چانڈیو ، عبدالغفور میمن ، محمد نواز چانڈیو ، محمد اسلم راہو کی قیادت جبکہ بدین تحصیل سے پیپلزپارٹی کے رہنماں اور عہدیدران عبدالرحمن بلوچ ، حاجی میر ملاح ، فدا حسین مندرو ، امیر حسن کھوسو ، میر فتح رباری ، سیٹھ انور ملاح ، حاجی مراد چانڈیو ، بچل جوکھیو کے علاوہ خواتین کارکنوں نے ضلعی صدر تنزیلہ امِ حبیبہ ، جنرل سیکرٹری ساجدہ ٹالپور ، یاسمین مشرف پٹھان اور دیگر کی قیادت میں گاڑیوں پر سوار کارکنوں کے قافلے بدین سے لاڑکانہ کے لئے روآنہ ہوئے . گھڑی خدا بخش پہنچنے والے کارکنوں نے شہدا کے مزار کے احاطے میں پارٹی رہنما امیر حسن کھوسو کی نگرانی میں قائم بدین ضلع کے کمپ میں قیام کیا جہاں پر ان قیام اور طعام کا اہتمام بھی کیا گیا تھا . کارکنوں نے برسی کی تقریب اور جلسہ میں شرکت کے علاوہ شہید ذوالفقار علی بھٹو ، شہید بے نظیر بھٹو ، شہید مرتضی بھٹو ، شہید شاہ نواز بھٹو اور دیگر شہدا کے مزار پر حاضری دی اور فاتح خوانی بھی کی ۔

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں