بدین، عید کے روز غیرت اور کارو کاری کا الزام 50 سالہ خاتون شوہر کے ہاتھوں قتل

جمعہ 12 اپریل 2024 21:30

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2024ء) عید کے روز غیرت اور کارو کاری کا الزام 50 سالہ خاتون شوہر کے ہاتھوں قتل بیوی کا قاتل شوہر کلہاڑی سمیت ڈائی تھانہ میں پیش . وومین ایکشن کمیٹی کا ایس ایس پی بدین سے رابطہ قتل کی ایف آئی آر سرکاری مدعیت میں درج کرانے کا مطالبہ ۔

(جاری ہے)

بدین کی تحصیل ٹنڈوباگو کے قصبہ ڈائی میں عید کے روز غیرت اور کارو کاری کا الزام 50 سالہ خاتون بیگم بھٹی کو شوہر مولوی اللہ ڈنو بھٹی نے کلہاڑی کے وار کر کے قتل کر دیا اپنی بیوی کے قاتل شوہر واردات کے بعد کلہاڑی سمیت ڈائی تھانہ میں پیش ہو گیا .

مقامی اور گھریلو ذرائع کے مطابق عید کے روز بیگم بھٹی عید کے کپڑے پہن کر تیار ہوئی ہی تھی کہ شوہر اللہ ڈنو بھٹی نے کلہاڑی کے وار کر کے قتل کر دیا . پولیس زرائع کے مطابق شوہر اللہ ڈنو بھٹی کا کہنا ہے کہ اس نے غیرت میں آکر بیوی کو قتل کر دیا ہے . ڈائی پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ٹنڈوباگو تحصیل ہسپتال منتقل کر دیا . مقامی زرائع کے مطابق بیگم بھٹی خاتون کا ایک بیٹا مفتی ہے جبکہ ایک بیٹا ٹنڈوباگو تھانہ پر اہلکار ہے .

وومین ایکشن کمیٹی کی رہنمائی حسین مسرت ، امر سندھو ، عارفانہ ملاح ، ریشمہ گوپانگ ، اور دیگر نے ایس ایس پی بدین شیراز نظیر سے مطالبہ کیا ہے کہ قتل کی ایف آئی آر تو سرکار کی مدعیت میں درج کی جائے . وومین ایکشن کمیٹی کے مطابق ایس ایس پی بدین شیراز نظیر نے رابط کرنے پر قتل کی ایف آئی آر سرکاری مدعیت میں درج کرنے اور انصاف کے تمام تقاضے پورے کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے . جبکہ ذرائع کے مطابق ڈائی تھانہ کی پولیس نے قاتل اور مقتولہ کے بیٹے کی مدعیت مقدمہ درج درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں