بدین پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کچی شراب ، چھاپہ مار کارروائی میں چرس، دیسی شراب، بھنگ, وسکی پینٹس برآمد

اتوار 14 اپریل 2024 19:50

�دین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2024ء) بدین پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کچی شراب ، چھاپہ مار کارروائی میں چرس، دیسی شراب، بھنگ, وسکی پینٹس اور 7 ہزار 145 سفینا/ گٹکے برآمد کر 27 ملزمان گرفتار کر کے مقدمات درج منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کی فہرست وائرل ہوگئی۔ ایس ایس پی بدین شیراز نظیر کے احکامات پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف جاری کاروائیوں کے سلسلہ میں پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈان کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ بدین انسپکٹر محمود احمد خان اور ٹان انچارج اے ایس آئی ایاز علی انصاری نے دیسی شراب کی بٹھی پر چھاپا مارکر 800 لیٹرز دیسی شراب برآمد کر کے کاروائی کے دوران ملزم زمان کو گرفتار کرلیا جبکہ بدین پولیس نے مذید کاروائی میں بدنام زمانہ چرس فروش ملزم یار محمد عرف یارو ملاح کو گرفتار کرلیا جبکہ ملزم سہیل عباسی موقع سے فرار ہوگیا ملزمان کے قبضے سے ڈھائی کلو گرام چرس برآمد کر لی گئی ہے جبکہ ماتلی ، تلہار ، ٹندوباگو ، گولارچی ، پنگریو ، کڈھن کڑیو گھنور تھانوں کی پولیس نے مختلف چھاپہ مار کارروائیوں میں 4 کلو 765 گرام چرس، 1015 لیٹرز دیسی شراب، 3 کلو گرام بھنگ, 14 وسکی پینٹس اور 7 ہزار 145 سفینا اور گٹکے برآمد کر 27 ملزمان گرفتار کر کے مقدمات درج کر لئے ہیں . ایس ایچ او تھانہ ماتلی انسپکٹر غلام مصطفی عاقلانی نے اسٹاف کے ہمراہ مختلف مقامات پر کاروائیاں کرکہ چرس فروش ملزم خان محمد شیدی کو گرفتار کرکہ 1250 گرام چرس برآمد کر لی ہے۔

(جاری ہے)

ماتلی پولیس نے دیسی شراب کی بٹھی پر چھاپا مارکر 48 لیٹرز دیسی شراب برآمد کر لی ہے کاروائی کے دوران بٹھی مالک نامی گل محمد عرف گلو ملاح کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ماتلی پولیس نے ملزم شان سولنگی کو 6 وسکی پینٹس سمیت گرفتار کرلیا ہے۔ ایس ایچ او تھانہ ماتلی انسپکٹر غلام مصطفی عاقلانی نے مزید کاروائی کے دوران عادل راجپوت کی چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرکہ مالک کے حوالے کردی ہے۔

ایس ایچ او تھانہ ٹنڈو غلام علی انسپکٹر حاکم علی جلبانی نے اسٹاف کے ہمراہ دوران گشت کاروائیاں کرکہ منشیات فروش ملزم گومانو کولھی کو 3 کلو گرام بھنگ سمیت گرفتار کرلیا جبکہ گٹکہ فروش ملزم کانجی کولھی کو 500 مین پوری سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ایس ایچ او تھانہ شہید فاضل راہو سب انسپکٹر سید آصف عباس شاھ نے مختلف کاروائیوں کے دوران 4 گٹکہ فروش ملزمان اعجاز, محمد الیاس عرف مکھن پٹھان، آصف نوتیار اور علی جتوئی کو گرفتار کرلیا ہے ملزمان کے قبضے سے 2000 گٹکے برآمد کرلیے گئے ہیں ۔

مزید کاروائی کے دوران ملزم عبدالرازق شاھانی کو 8 وسکی پینٹس سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔ایس ایچ او تھانہ ٹنڈو باگو سب انسپکٹر منظور احمد جمالی نے اسٹاف کے ہمراہ کاروائی کرکہ چرس فروش ملزم ستار عمرانی کو گرفتار کرلیا ہے ملزم کے قبضے سے 1015 گرام چرس برآمد کر لی گئی ہے۔ ٹنڈوباگو پولیس نے دیسی شراب کی بٹھی پر چھاپا مارکر 23 لیٹرز دیسی شراب برآمد کر لی ہے کاروائی کے دوران نجیب خاصخیلی اور معظم شیدی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ٹنڈو باگو پولیس نے مزید کاروائی کے دوران گٹکہ فروش ملزم شعیب میمن کو گرفتار کرلیا ہے ملزم کے قبضے سے 330 ساشے زیڈ-21 برآمد کرلیے گئے ہیں۔ایس ایچ او تھانہ راجو خانانی انسپکٹر ریاض حسین رند نے اسٹاف کے ہمراہ دوران گشت مختلف مقامات پر کاروائیاں کرکہ عبدالغفور ماچھی کو گرفتار کرکہ 15 لیٹرز دیسی شراب اور ملزم آفتاب ماچھی کو گرفتار کرکہ 450 گٹکے برآمد کر لیے ہیں۔

ایس ایچ او تھانہ تلہار سب انسپکٹر محمد یعقوب جاکھرو نے اسٹاف کے ہمراہ دیسی شراب کی بٹھی پر چھاپا مارکر 110 لیٹرز دیسی شراب برآمد کر لی کاروائی کے دوران حنیف ملاح کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ایس ایچ او تھانہ تلہار نے مزید کاروائیوں کے دوران گٹکہ فروش ملزم خان محمد عرف خانو گوپانگ کو گرفتار کرلیاہے جبکہ محمد حنیف سونارو موقع سے فرار ہوگیا۔

ملزمان کے قبضے سے 1100 سفینا اور 500 گٹکے برآمد کر لیے گئے ہیں۔ایس ایچ او تھانہ کھوسکی سب انسپکٹر محمد عارف جروار نے اسٹاف کے ہمراہ دوران گشت کاروائی کرکہ گٹکہ فروش ملزم اللہ بچایو لنڈ کو 300 گٹکہ سمیت گرفتار کرلیا ہے۔ کھوسکی پولیس نے مزید کاروائی کے دوران منشیات فروش ملزم ابو بکر ملاح کو 9 لیٹرز دیسی شراب سمیت گرفتار کرلیا ہے۔ایس ایچ او تھانہ گلاب لغاری سب انسپکٹر فیاض علی برڑو نے اسٹاف کے ہمراہ دوران گشت کاروائی کرکہ گٹکہ فروش ملزم عمران دستی کو گرفتار کرلیا ہے ملزم کے قبضے سے 785 سفینا ساشے برآمد کر لیے گئے ہیں۔

ایس ایچ او تھانہ ڈیئی انسپکٹر بشیر احمد ملاح نے اسٹاف کے ہمراہ دوران گشت کاروائی کرکہ گٹکہ فروش ملزم عمران علی جروار کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ ایک ملزم بلاول جروار موقع سے فرار ہوگیا ملزمان کے قبضے سے 410 سفینا ساشے برآمد کر لیے گئے ہیں۔ایس ایچ او تھانہ نندو انسپکٹر طفیل احمد جلالانی نے اسٹاف کے ہمراہ کاروائی کرکہ منشیات فروش ملزم خدا بخش ملاح کو 10 لیٹرز دیسی شراب سمیت گرفتار کرلیا ہے۔

نندو پولیس نے مزید کاروائی کے دوران گٹکہ فروش ملزم محمد لائق سولنگی کو گرفتار کرلیا ہے ملزم کے قبضے سے 550 سفینا ساشے برآمد کر لیے گئے ہیں۔ دوسری جانب بدین پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں اور دیگر جرائم پیشہ عناصر اور ان کے سہولت کاروں کی فہرست بھی تیار کر لی گئی جس کے بعد منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن کا سلسلہ تیز کر دیا گیا ہے . بدین تھانہ کی حدود میں موجود 99 منشیات فروش اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کی فہرست سامنے آئی ہے جس میں حکومتی پارٹی کے عہدیدران اور نام نہاد سوشل ورکر بھی شامل ہیں . جبکہ کے پولیس زرائع کے مطابق بڑے منشیات فروشوں اور ان کے سفید پوش سہولت کاروں کی فہرست کی تیاری بھی مکمل کر لی گئی ہے جس سیاسی سماجی سفید پوش رہنما کارکن کاروباری افراد نام نہاد صحافی کامریڈ سوشل ایکٹوسٹ بھی شامل ہیں ۔

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں