بدین، انڈس ہسپتال گائنی وارڈ کی انتظامی غفلت اور لاپرواہی نومولود بچے تبدیل

اتوار 14 اپریل 2024 21:15

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2024ء) انڈس ہسپتال گائنی وارڈ کی انتظامی غفلت اور لاپرواہی نومولود بچے تبدیل ہسپتال سے ڈسچارج ہونے پر بچے سمیت اپنے گوٹھ پہنچ گئے بچے کی واپسی پر جواب ملنے پر مقامی معزیزین پولیس اور انتظامیہ کی مدد سے بچے کی واپسی ممکن ہو سکی ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر انڈس ہسپتال بدین کے گائنی وارڈ انتظامیہ کی مس مینجمنٹ غفلت اور لاپرواہی کے باعث نومولود دو بچے تبدیل ہو گئے .

زرائع کے مطابق ہسپتال سے ڈسچارج ہونے پر چانڈیو برادری کی خاتون بچے سمیت اپنے گوٹھ پہنچ گئی . زچگی کے لئے داخل سید برادری کی خاتون ساتھ موجود رشتہ دار کو نومولود بچہ کی شناخت پر شک اور شبہ ہوا تو انہوں نے بچے کی تبدیلی کی نشاندہی کر ہوئے زچگی وارڈ کی انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی پر احتجاج اور شور شرابہ کیا تو ہسپتال انتظامیہ کی انکوائری اور جانچ پڑتال پر سید برادری کا شک اور شبہ درست ثابت ہوا جس پر ہسپتال انتظامیہ کی ڈوڑیں لگ گئی .

ہسپتال کے ڈاکٹر اور منیجمنٹ کے نمائندے چانڈیو برادری کے گوٹھ پہنچ گئے تو چانڈیو برادری کی جانب سے بچہ واپس کرنے پر جواب دے دیا اور کہا بچہ ہمارا ہی ہے جس پر انڈس ہسپتال انتظامیہ کو مقامی معزیزین کے علاوہ پولیس اور انتظامیہ کی مدد لینی پڑی جس کے بعد بچے کی واپسی ممکن ہو سکی . چانڈیو برادری کی جانب نومولود بچہ کی واپسی پر ان کا بچہ ان کے اور سید برادری کا نومولود بچہ سید برادری کے حوالے کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں