بدین انٹر تعلقہ نائٹ بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کا فائنل محمد حفیظ پاٹولی کی ٹیم نے جیت لیا

منگل 25 جولائی 2017 16:33

بدین انٹر تعلقہ نائٹ بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کا فائنل محمد حفیظ پاٹولی کی ٹیم نے جیت لیا
بدین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2017ء) پی ڈی پی فائونڈیشن کے زیر اہتمام جاری بدین انٹر تعلقہ نائٹ اسپورٹس فیسٹیول2017میں بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کا فائنل محمد حفیظ پاٹولی اور ڈاکٹر انور پاٹولی کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا ایک دلچسپ مقابلے کے بعد 3-2کے اسکور سے محمد حفیظ پاٹولی کی ٹیم نے یہ فائنل جیت لیا۔ فائنل میچ کے مہمانِ خصوصی خالد رستمانی (ڈی ایس پی ) اور مہمانِ اعزازی محمد اعجاز آرائیں، صدر ماتلی جم خانہ، عبدالحمید راجپوت ڈسٹرکٹ فوکل پرسن ٹنڈوالہیار تھے۔

(جاری ہے)

فائنل کے اختتام پر مہمانِ خصوصی نے جیتنے والی ٹیموں میں انعامات اور شیلڈز تقسیم کیں۔ اس موقع پر پی ڈی پی فائونڈیشن کے جنرل سیکریٹری حسین امام قادری ، عمر دراز ڈسٹرکٹ کورآڈینیٹراور محمد اسماعیل قمبرانی پریس سیکریٹری نے مہمانوں میں سندھ کا تحفہ اجرک پیش کیا۔ اس موقع پر تماشائیوں کی کثیر تعداد موجود تھی یہ مقابلے ماتلی جم خانہ بیڈ منٹن کورٹ پر کھیلے گئے۔ آخر میں پی ڈی پی کے جنرل سیکریٹری حسین امام قادری نے کھلاڑیوں اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور بدین کے دیگر شہروں میں کھیلوں کے مقابلے منعقد کرانے کا اعادہ کیا۔

متعلقہ عنوان :

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں