بدین میں مقامی کلبوں کے مابین میچ کے درمیان فائرنگ، 2 کھلاڑی زخمی

muhammad ali محمد علی جمعہ 17 جون 2016 21:37

بدین میں مقامی کلبوں کے مابین میچ کے درمیان فائرنگ، 2 کھلاڑی زخمی

بدین(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔17جون 2016ء) بدین میں مقامی کلبوں کے مابین میچ کے درمیان فائرنگ کے باعث 2 کھلاڑی زخمی ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے شہر بدین میں 2 مقامی کرکٹ کلبوں کے درمیان کھیلے جانے میچ کے دوران انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔

(جاری ہے)

میچ کے دوران چند کھلاڑیوں کے درمیان جھگڑا ہو گیا اور بات بڑھتے بڑھتے فائرنگ تک جا پہنچی۔ فائرنگ کے باعث 2 کھلاڑی زخمی ہو گئے جنہیں فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں