بہاولنگر ضلع بھر میں کھاد کی مہنگے داموں فروخت ذخیرہ اندوزی کے خلاف ضلعی انتظامیہ کا کریک ڈاؤن

جمعہ 8 دسمبر 2023 23:14

بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2023ء) بہاولنگر ضلع بھر میں کھاد کی مہنگے داموں فروخت ذخیرہ اندوزی کیخلاف ضلعی انتظامیہ کا کریک ڈاؤن انتظامیہ ٹیموں کے ضلع بھر میں 40 سیل پوائنٹس پر چھاپے مارے گئے کاروائیوں کے دوران 3 پوائنٹس سیل 5 ایف آئی آرز درج کروادی گئیں کھاد مہنگے داموں فروخت کرنے والوں پر 182000 روپے جرمانہ بھی عائدکردیا گیا ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کے قائم کردہ 26 سیل پوائنٹس پر حکومتی مقررہ ریٹ پر کھاد کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے کھاد کی مہنگے داموں فروخت اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں