کھاد کی مہنگے داموں فروخت اور ذخیرہ اندوزی پر چار پوائنٹس سیل ،دس مقدمات درج

ہفتہ 9 دسمبر 2023 16:32

بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2023ء) کھاد کی مہنگے داموں فروخت اور ذخیرہ اندوزی کیخلاف ضلعی انتظامیہ کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ضلع بھر میں نجی اور سرکاری سیل پوائنٹس پر چھاپے مار کارروائیوں کے دوران 4 پوائنٹس سیل کرکے 10 ایف آئی آرز درج کروائی گئیں ۔

(جاری ہے)

کھاد کی مہنگے داموں فروخت اور ذخیرہ اندوزی کے مرتکب ڈیلرز کو 392000 روپے جرمانہ بھی عائد کردیا گیا ۔

ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز 12 ہزار سے زائد کھاد کے بیگ ضلعی انتظامیہ کے قائم کردہ 26 سیل پوائنٹس پر کسانوں کو حکومتی مقررہ ریٹ پر مہیا کئے گئے ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر کھاد کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے، کھاد کی مہنگے داموں فروخت اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں