حجام اور بیوٹی پارلرز کی رجسٹریشن کیلئے ڈائریکٹر جنرل پبلک ہیلتھ سروسز نے 31 اگست کی تاریخ مقرر کردی

پیر 21 جون 2021 14:30

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2021ء) حجام اور بیوٹی پارلرز کی رجسٹریشن کیلئے ڈائریکٹر جنرل پبلک ہیلتھ سروسز نے 31 اگست کی تاریخ مقرر کردی ہے 31 اگست تک رجسٹریشن نہ کرانے والے حجام اور بیوٹی پارلرز کو سیل کرکے ان کیخلاف مقدمات درج کئے جائینگے اس سلسلہ میں حجام اور بیوٹی پارلرز کے لائسنس کے حصول کار کا طریقہ کار وضع کردیا گیا ہے رجسٹریشن کروانے کیلئے حجام اور بیوٹی پارلرز مالکان متعلقہ ضلع کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے آفس میں جاکر مطلوبہ اشیائ فراہم کرکے اپنا لائسنس حاصل کرسکتے ہیں 31 اگست تک رجسٹریشن نہ کرانے والے حجام اور بیوٹی پارلرز کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جائیگی اس سلسلہ میں ہیلتھ سروسز نے مزید معلومات کیلئے ہیلپ نمبر 1033بھی جاری کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں