ریجنل پولیس آفیسر کا اردل روم 50 پولیس اہلکاروں ،افسران کے شوکاز کی سماعت،بھٹکے ہوئے اپنے قبلہ ددست کرلیں ورنہ ایسے اہلکاروں اور افسران کی محکمہ میں کوئی جگہ نہیں ہے ،زبیر دریشک

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم جمعہ 30 جولائی 2021 17:16

ریجنل پولیس آفیسر کا اردل روم 50 پولیس اہلکاروں ،افسران کے شوکاز کی سماعت،بھٹکے ہوئے اپنے قبلہ ددست کرلیں ورنہ ایسے اہلکاروں اور افسران کی محکمہ میں کوئی جگہ نہیں ہے ،زبیر دریشک
بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 جولائی2021ء) ریجنل پولیس آفیسرمحمد زبیر دریشک کا پولیس لائن میں اردل روم۔آر پی او نے50 پولیس افسران و اہلکاران کے شو کاز نوٹس اور اپیلوں کی سماعت کی۔ تفصیل کیمطابق آ رپی اومحمد زبیر دریشک نے پولیس لائن بہاولپور میں اردل روم کا انعقاد کیا،ریجن بھر کے اضلاع  بہاولپور،بہاولنگر،رحیم یارخان اور دیگر یونٹس میں ٹرانسفر ہونے والے پولیس افسران و اہلکاران کی اپیلوں پر سماعت کی۔

ناقص کارکردگی کے مرتکب پولیس افسران و اہلکاران کو شوکاز نوٹس جاری کئے،جن کی آج سماعت کرتے ہوئے قصور وار ثابت ہونے والے پولیس اہلکاران کو محکمانہ سزائیں سنائی جبکہ اپنا قبلہ رخ سیدھا کرنے والے اور فرائض کو ایمانداری سے سرانجام دینے والوں کے شوکاز نوٹس داخل دفتر کر دئیے۔

(جاری ہے)

ریجن بھر کے ڈی پی او ز کی جانب سے دی گئی سزاؤں پر اپیل کرنے والے پولیس افسران و اہلکاران بھی پیش ہوئے جن کی اپیلز کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے اور ان کو سن کر آر پی او نے موقع پر احکامات سنائے اور آئندہ محنت اور یمانداری سے نوکری کرنے کی ہدایت کی۔

بھٹکے ہوؤں کو راستہ پر لانا،سروس جوائن کرتے وقت اپنا کام محنت و ایمانداری سے کرنے کا حلف اٹھانے والوں کو راہ راست پر لانے اور ان کی اصلاح کرنا بہت ضروری ہے اور اس مقصد کیلئے اردل روم کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں برے کام پر ڈیپارٹمنٹل ایکشن لیتے ہوئے سزا اور اچھا کام کرنے والوں کو انعامات دئیے جاتے ہیں۔اس کے علاوہ محکمہ پولیس میں کام کرنے والے پولیس افسران و اہلکاران کی ویلفیئر کے لئے دن رات کوشاں ہیں۔اپنے ٹرن آؤٹ کو ٹھیک رکھیں،اپنے اچھے رویہ سے اپنی شخصیت کو نکھاریں تاکہ عوام کے دلوں میں اچھا مقام حاصل کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں