گٹر کھولنے کیلئے غیر انسانی طریقہ کو بند کیا جائے

حکومت پنجاب کی تمام اضلاع کو ہدایت

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم پیر 27 نومبر 2023 14:18

بہاولنگر( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 27 نومبر 2023ء ) حکومت کی جانب سے ملک بھر میں گٹر کھولنے کیلئے غیر انسانی طریقہ کو بند کرنے کیلئے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بلدیاتی اداروں میں گٹروں میں اترنے والے سینٹری ورکرز کی بجائے مشینوں کا استعمال یقینی بنائیں کیونکہ گٹر کھولنے اور ان میں انسانوں کو داخل کرنے سے ان کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہوتے ہیں آئندہ کسی گٹر میں خاکروب کو بھیجنے کی بجائے مشینری کا استعمال کیا جائے تاکہ کسی بھی انسانی زندگی کا ضیاع کو بچایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں