ضلع بہاولنگر کے علاقہ ہارون آباد میں ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم ، ایک عورت جاں بحق ،3 افراد زخمی

منگل 28 نومبر 2023 23:20

بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 نومبر2023ء) ضلع بہاولنگر کے علاقہ ہارون آباد میں ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجہ میں ایک عورت جاں بحق اور 3افراد شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت کوثر بی بی کے نام سے ہوئی ، زخمیوں میں 18سالہ طیبہ اور55سالہ شوکت شامل ہیں، حادثہ ایک ون آر کے قریب پیش آیا۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں