بہاولنگر دو مختلف ٹریفک حادثات میں بچے سمیت 2 افراد جاں بحق ،8 افراد زخمی ہوگئے

جمعہ 5 اپریل 2024 21:13

بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2024ء) بہاولنگر میں دو مختلف ٹریفک حادثات میں بچے سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ8 افراد شدید زخمی ہوگئے ،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پہلے حادثہ میں 282 ایچ آر کے رکشہ اور موٹرسائیکل میں خوفناک تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 4 شدید زخمی ہوگئے ،جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت محمد ارشد کے نام سے ہوئی ہے،متوفی 283 ایچ آر کا رہائشی ہے ۔دوسراحادثہ منچن آباد مین ہائی وے روڈ پر دو موٹر سائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے ،زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔زخمیوں میں حارید، حافظ خضر ، نعمان ، لطیف اور یاسین شامل ہیں۔\378

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں