بہاولنگر،مردہ گدھے کی کھال اتارتے ،گوشت بناتے 2سگے بھائی رنگے ہاتھوں گرفتار ،مقدمہ درج

پیر 29 دسمبر 2014 20:38

بہاولنگر،مردہ گدھے کی کھال اتارتے ،گوشت بناتے 2سگے بھائی رنگے ہاتھوں گرفتار ،مقدمہ درج

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر 2014ء) بہاولنگر میں مردہ گدھے کی کھال اتارتے اور گوشت بناتے ہوئے 2سگے بھائی رنگے ہاتھوں گرفتار ،مقدمہ درج ۔تفصیلات کے مطابق ضلع بہاولنگر کے گاؤں 13ون آر اضافی بستی کے رہائشی غلام مصطفیٰ کا پالتو گدھا بیمار ہوگیا تھا بیمار گدھے کو فائر مار کر ہلاک کردیا گیا تاکہ معتدی مرض نہ پھیلے اور آبادی سے دور پھینک دیا گیا ۔

(جاری ہے)

رات کے وقت شیر علی اور طاہر اقبال ساکن 14ون آر اپنے کھیتوں میں فصل گندم کو پانی لگا رہے تھے تو انہیں رات کی تاریکی میں شک ہوا کہ مرے ہوئے گدھے کے قریب کوئی حرکت ہے تو انہوں نے ٹارچ کی روشنی میں دیکھا تو محمد اسلم اور ابوبکر ساکن دہیہ 14ون آر جو کہ رشتے میں دونوں سگے بھائی ہیں گدھے کی کھال اتار کر گوشت کے ٹکڑے کر رہے تھے ۔جنہیں موقع پر رنگے ہاتھوں پکڑ کر تھانہ صدر پولیس ہارون آباد کو اطلاع دی گئی ۔تھانہ صدر پولیس ہارون آباد موقع پر پہنچ کر دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے حوالا ت میں بند کردیا ۔پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں