حکومت کی جانب سے عوام کو ایک اور ریلیف ڈیتھ سرٹیفکیٹ کی فیس ختم کی جارہی ہے

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم جمعہ 19 اپریل 2024 16:48

بہاولنگر(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 اپریل2024 ء) حکومت کی جانب سے عوام کو ایک اور ریلیف ڈیتھ سرٹیفکیٹ کی فیس ختم کی جارہی ہے جس کیلئے وزارت داخلہ نے ہدایات جاری کردی ہیں اب عوام ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے حصول کیلئے متعلقہ یونین کونسل سے ڈیتھ سرٹیفکیٹ بغیر فیس کے حاصل کرسکیں گے دوسری طرف حکومت کی جانب سے تمام موبائل کمپنیوں کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ زائد المعیاد شناختی کارڈ پر سم جاری نہ کریں اور فوری طور پر وہ سمز بند کردیں جس کمپنی کی سم زائد المعیاد شناختی کارڈ پر ایکٹیو پائی گئی اس حوالہ سے قانون اپنا راستہ خود اختیار کریگا۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں