شہر اور گردونواح میں گرمی کی شدت میں اضافہ کاروبار زندگی معطل ہوکر رہے گیا

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم بدھ 22 مئی 2024 17:51

بہاولنگر( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی 2024ء ) شہر اور گردونواح  میں گرمی کی شدت میں اضافہ کاروبار زندگی معطل ہوکر رہے گیا، ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر ریسکیو نے شہریوں کے لیے ریلیف کیمپ قائم کردیے، چولستان میں پانی کی فراہمی کے لیے امدادی کاروائیاں جاری ہیں ۔

(جاری ہے)

بہاولنگر میں گرمی کی شدت میں اضافہ درجہ حرارت 46 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا شدید گرمی میں کاروبار زندگی معطل ہوکر رہے گیا، ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر ریسکیو 1122کی جانب سے شہریوں کو ہیٹ ویو سے آگاہی اور بچاو کے لیے مختلف علاقوں میں ریلیف کیمپ قائم کر دیے گئے ہیں۔

ریلیف کیمپس میں ٹھنڈے پانی اور فرسٹ ایڈ کا انتظام کیا گیا ہے، چولستان روھی کے باسیوں کو پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے، گرین فورس کے جوانوں کی جانب سے گھر گھر پینے کا صاف پانی اور ORS پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے، چولستان میں جانوروں کے لیے بھی پانی کی قلت ہے جس کے پیش نظرروہی کے علاقوں میں جانوروں کو پینے کا پانی مہیا کیا جارہا ہے آبادیوں کے گرد موجود خشک ٹوبہ جات میں ٹینکر کے ذریعے پانی  مہیا کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں