بہاول نگر ،زمیندار کی قید سے میاں بیوی اور چار بچے بازیاب

منگل 24 ستمبر 2019 22:35

بہاول نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2019ء) بہاول نگر کی تحصیل ہارون آباد میں پولیس نے کارروائی کر کے زمیندار کی قید سے میاں بیوی اور چار بچوں کو بازیاب کرالیا ہے۔

(جاری ہے)

ہارون آباد پولیس کے مطابق بازیاب کرائے جانے والوں میں محمد جمیل، اس کی بیوی ساجدہ بی بی، بیٹے عثمان علی و شان علی اور دو کم سن بیٹیاں اریبہ اور نسیم شامل ہیں۔ ترجمان پولیس کے مطابق چک185 سیون آر میں زمین دار چوہدری سلیم نے ایک ہی خاندان کیچھ افراد کو گیارہ سالوں سیقید میں رکھا ہوا تھا۔ اطلاع ملنے پر محمد جمیل، اس کی بیوی، دو بیٹوں اور بیٹیوں کو بازیاب کرالیا گیا ہے۔ بازیاب افراد کا کہنا ہیکہ زمیندار اٴْن سے زبردستی مشقت کراتا تھا۔ڈی پی او نے واقعے کی مزید تحقیقات کاحکم دے دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں