بہاولنگر سمیت صوبہ بھر کے 36اضلاع میں ملازم پیشہ خواتین کی سہولت اور خود مختاری کیلئے 250ڈے کیئر سنٹرز قائم

منگل 7 دسمبر 2021 13:11

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2021ء) حکومت پنجاب نے بہاولنگر سمیت صوبہ بھر کے 36اضلاع میں ملازم پیشہ خواتین کی سہولت اور خود مختاری کیلئے 250ڈے کیئر سنٹرز قائم کردیئے ہیں جہاں پر 10ہزار سے زائد بچے‘ 7500خاندان مستفید ہورہے ہیں وہاں پر 1000 سے زائد روزگار کے مواقع بھی میسر آئینگے حکومت خواتین کی فلاح و بہبود اور ان کی ترقی کیلئے تمام اقدامات بروئے کار لارہی ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی رہنما عدنان علی لھچی ایڈووکیٹ نے کیا انہوں نے کہا کہ ان ڈے کیئر سنٹرز کا قیام خواتین میں تحفظ کا احساس پیدا کرنے کیساتھ ساتھ ان میں خود اعتمادی بڑھانے میں بھی مدد گار ثابت ہوگا اس وقت ملکی ترقی میں خواتین کے کردار کو فراموش نہیں کیا جاسکتا خواتین نے ہمیشہ ملکی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کیا ہے اور حکومت بھی چاہتی ہے کہ پاکستان میں خواتین کو مکمل تحفظ حاصل ہو عدنان علی نے کہا کہ خواتین کسی طرح بھی مردوں سے پیچھے نہیں ہیں انہوں نے ہمیشہ ہر میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں