حکومت پنجاب کے مار نہیں پیار کے دعوے کو سرکاری سکول کے استاد نے ہوا میں اڑا دیا

چشتیاں گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول محبوب کالونی کی ٹیچر شہناز نے طالبات کو سخت سردی میں کھڑا کرنے کی سزا دینا شروع کردی

اتوار 16 جنوری 2022 12:20

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2022ء) حکومت پنجاب کے مار نہیں پیار کے دعوے کو سرکاری سکول کے استاد نے ہوا میں اڑا دیا۔چشتیاں گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول محبوب کالونی کی ٹیچر شہناز نے دھجیاں اٴْڑا دیں۔سکول ٹیچر نے طالبات کو سخت سردی میں کھڑا کرنے کی سزا دینا شروع کردی۔والدین کا وزیر تعلیم سے واقعہ پر نوٹس لینے کا مطالبہ۔

والدین کی درخواست پر سی ای او ایجویشن شاہدہ حفیظ نے نوٹس لیتے انکوائری مقرر کر دی ہے۔ سرکاری سکول میں بچوں پر تشدد کا انکشاف سامنے آگیا۔سکول ٹیچر بچوں کو غیر قانونی طور پر سخت سزائیں دینے لگی۔متاثرہ بچیوں کے والدین نے موقف اختیار کیا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے مار نہیں پیار کے دعوے کو چشتیاں میں مکمل نظر انداز کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

سکول میں اساتذہ کی جانب سے بچیوں کو معمولی غلطی پر جسمانی سزائیں دی جاتی ہیں۔

سخت سردی میں ٹھٹھرتے بچوں کو سزا کے طور پر کھلے آسمان تلے کھڑا کردیا جاتا ہے۔سخت سردی کے باعث بچیاں مختلف امراض میں مبتلا ہونے لگی ہیں۔والدین نے وزیر اعلی پنجاب سے اپیل کی ہے کہ سکول میں بچیوں کو سخت سزائیں دینے کے واقعات کا نوٹس لیا جائے اور واقعہ میں ملوث سکول ٹیچر کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ پنجاب حکومت کا مار نہیں پیار کا خواب شرمندہ تعبیر ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں