پولیو کا خاتمہ ہمارا اعزم ،والدین بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کیلئے پولیو سے بچا ئوکی حفاظتی ویکسین پلوائیں ،ڈپٹی کمشنر بہاولنگر

جمعرات 4 اگست 2022 17:14

پولیو کا خاتمہ ہمارا اعزم ،والدین بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کیلئے پولیو سے بچا ئوکی حفاظتی ویکسین پلوائیں ،ڈپٹی کمشنر بہاولنگر
بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2022ء) ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم نے کہا ہے کہ پولیو کا خاتمہ ہمارا اعزم ہے،والدین اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کیلئے پولیو سے بچائو کی حفاظتی ویکسین پلوائیں اور 22اگست سے 26اگست کے دوران انسداد پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں یہ بات انہوں نے ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں پولیو مہم کے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سلیم اکبر لغاری محکمہ صحت کے افسران ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ اور دیگر محکموں کیافسران موجود تھے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ 22اگست سے 26 اگست کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو ٹیمیں گھر گھر جاکر پولیو سے بچا کے قطرے پلائیں گی جبکہ کیچ اپ ایکٹویٹی 25اور 26اگست تک کی جائے گی۔انسداد پولیو مہم کے دوران ضلع بھر میں پانچ سال تک کی عمر کی(579533) پانچ لاکھ اناسی ہزار پانچ سو تینتیس بچوں کو پولیو کی حفاظتی ویکسین دی جائے گی ۔ اس مقصد کے لیے مجموعی طور پر ضلع بھر میں 2786ٹیمیں فرائض سرانجام دیں گی جن میں 136فکس ، 2562موبائل اور 88ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں.۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں