بہاولپور :عیدالاضحی سے قبل ہی کانگو وائرس پھیلنے کاخدشہ حکومت کیلئے باعث تشویش ہوناچاہیے،شیخ عباس رضا

عیدالاضحی کی آمد پر بڑی تعداد میں جانور شہروں میں لانے کا سلسلہ شروع ہوگیاہے توایسے میں حکومت پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ کانگووائرس سے بچائو کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرئے،سابق صدر بہاولپورچیمبر آف کامرس کا بیان

منگل 1 اگست 2017 21:32

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اگست2017ء) سابق صدر بہاولپورچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری شیخ عباس رضا نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ عیدالاضحی سے قبل ہی کانگو وائرس پھیلنے کاخدشہ حکومت کیلئے باعث تشویش ہوناچاہیے کیونکہ عیدالاضحی کی آمد پر بڑی تعداد میں جانور شہروں میں لانے کا سلسلہ شروع ہوگیاہے توایسے میں حکومت پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ کانگووائرس سے بچائو کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرئے ۔

انہوں نے کہاکہ شہر میں منڈی کی جگہ مختص کی جائے اور وہی پر جانور بیچے جائیں ،روڈز پر جانور لیکر گھومنے والے افرا د کومنع کیاجائے تاکہ اس وائرس کاپھیلائو نہ ہو۔ کانگو ایک خطرناک وائرس ہے جو جانوروں اورمویشیوں پرپلنے والے چیچڑوں کے کاٹنے سے پھیلتاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ عوام میں اس وائرس سے بچائو بارے شعور اجاگر کیاجائے کیونکہ یہ ایک تلخ حقیقت ہے کہ پاکستان کامحکمہ صحت عوام کوصحت کی سہولیات پہنچانے میں بری طرح ناکام ہوچکاہے ۔

حکومت کوچاہیے کہ وہ ابھی سے محکمہ لائیوسٹاک کوہدایات جاری کرئے کہ وہ منڈیوں میں بیمارجانوروں کوآنے سے روکیں اور کانگووائرس کے ممکنہ خطرات سے بچنے کیلئے ابھی سے حفاظتی اقدامات کئے جائیں۔ شیخ عباس رضانے مزیدکہاکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت عیدالاضحی کی آمد سے قبل ہی کانگووائرس سے نمٹنے کیلئے مربوط پالیسی مرتب کرئے جبکہ مویشی منڈیوں میں سپرئے کابندوبست کرئے جبکہ اس وائرس کے شکار مریضوں کے علاج معالجہ کیلئے ہرممکن کوشش کی جائے۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں