ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے کنٹری ہیڈ کا سنٹرل لائبریری بہاول پور کا ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے ہمراہ دورہ

بدھ 5 نومبر 2014 18:45

بہاولپور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 5نومبر 2014ء)ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے کنٹری ہیڈ نے سنٹرل لائبریری بہاول پور کا ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے ہمراہ دورہ کیا ۔ چیف لائبریرین سنٹرل لائبریری رانا جاوید اقبال نے لائبریری کی تاریخی حیثیت، اس میں موجود ذخیرہ کتب اور فراہم کی جانے والی مطالعاتی خدمات کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

وفد کو بتایا گیا کہ سنٹرل لائبریری1924ء میں نواب صادق محمد خاں عباسی نواب آف بہاول پور کی تاج پوشی کے موقع پر عوامی کتب خانے کے طور پر قائم کی گئی۔

سنٹرل لائبریری اس وقت صوبے کی دوسری بڑی پبلک لائبریری ہے جو بچوں، نوجوانوں، بوڑھوں، خواتین اور نابینا حضرات کے مطالعاتی خدمات بہ احسن فراہم کر رہی ہے۔ لائبریری کی شاندار خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان ایک یادگاری ٹکٹ بھی جاری کر چکی ہے ۔ وفد نے چیف لائبریرین کے ہمراہ لائبریری کے تمام شعبہ جات کا تفصیلی دورہ کیا اور لائبریری کے مواد کی صفائی، انتظام و انصرام اور قارئین کو فراہم کی جانے والی سروسز کو سراہا۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں