تاپی گیس پائپ لائن منصوبہ مزید تاخیرکاشکارہوناانتہائی افسوسناک ہے ، شیخ عباس رضا

حکومت گیس کے بڑھتے ہوئے بحران کے پیش نظر ہنگامی بنیادوں پراقدامات کریں،سابق صدر بہاولپورچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری

ہفتہ 28 جنوری 2017 19:52

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جنوری2017ء) سابق صدر بہاولپورچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری شیخ عباس رضا نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ تاپی گیس پائپ لائن منصوبہ مزید تاخیرکاشکارہوناانتہائی افسوسناک ہے خاص طورپرایسے وقت جب پاکستان پہلے ہی بدترین گیس لوڈشیڈنگ کاشکار ہے توایسے وقت میں کوشش کی جاتی کے اس منصوبے کوبروقت مکمل کیاجاتامگر اب عوام کوایک سال مزید تاخیر کی خوشخبری سنادی گئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ جس نے 2016ء میں مکمل ہوکر عوام کوسستی ترین گیس فراہم کرناتھی وہ بھی سیاست کی بھینٹ چڑھ گیااوراس میں لاتعداد تاخیری حربے استعمال کئے گئے حالانکہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ پاکستان کی معیشت کیلئے انتہائی اہمیت کاحامل تھاجوپاکستان کی توانائی کی ضروریات کوپورا کرنے کی صلاحیت رکھتاتھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان میں دن بدن گیس بحران شدید ہوتاچلاجارہاہے ۔ ایران کی جانب سے پاکستان کوقدرتی گیس کی فروخت کی پیشکش بھی کی گئی ہے مگر حکمرانوں نے کبھی اسکی طرف توجہ دینے کی زحمت نہیں کی۔تابی منصوبے کے مزید التواء ہونے سے عوام پر کیامشکلات گزرے گی اسکااندازہ لگاناکوئی مشکل نہیں۔شیخ عباس رضا نے کہاکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت گیس کے بڑھتے ہوئے بحران کے پیش نظر ابھی سے ہنگامی بنیادوں پراقدامات کرئے کیونکہ گیس بحران کے سنگین ترہونے کی بناء پر شہرشہر میں مظاہرئے ہورہے ہیں۔حکومت ہوش کے ناخن لے اورعوامی مفادات کوترجیح دے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں