گورنر پنجاب کی حیثیت سے بہاولپور صوبے کی تحریک کو جاری رکھوں گا ،تحریک کو کامیاب بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کروں گا، بہاول پور کی عوام کیلئے گورنر کی حیثیت نہیں رکھوں گا ، تمام افراد کیلئے گورنر ہاوس کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں،پنجاب کے نامزد گورنر مخدوم احمد محمود کی پریس کانفرنس

اتوار 23 دسمبر 2012 16:15

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔23دسمبر۔ 2012ء) پنجاب کے نامزد گورنر مخدوم احمد محمود نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب کی حیثیت سے بہاولپور صوبے کی تحریک کو جاری رکھوں گا ۔تحریک میں کو کامیاب بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کروں گا۔ اتوار کے روز (یہاں ) پریس کانفرنس کر تے ہوئے انھوں کہاہے کہ بہاولپور صوبے کی تحریک کیلئے ہم نے بہاولپور کے گلی گلی کوچہ کوچہ کا دورہ کیا اوربہاولپور صوبے کی تحریک کی فضا قائم کی۔

جس کی بنا پربہا ولپور صوبے کی تحریک میں جان پڑی،انھوں نے کہا ہے کہ میں نے بہاولپور صوبے کی تحریک کامقدمہ پنجاب اسمبلی میں لڑا جس کی بنا پر مجھے تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا، مخدوم احمد محمود نے کہا ہے کہ میں نے پنجاب اسمبلی میں بہاولپور صوبے کی تحریک کی قرارداد کو متفقہ طور پر منظو ر کروایا جو کہ ہماری پارٹی کہ کور کمیٹی کے رکن تابش انوری نے خود تحریر کر کے دی ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہاکہ پنجاب اسمبلی میں بہاولپور صوبے کی تحریک کی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ بہاولپور صوبے کو فی الفور صوبائی حیثیت دی جائے۔ انھوں نے کہا ہے کہ جو کام ناممکن تھا وہ ہم نے کر دیکھا۔ مخدوم احمد محمود نے کہا ہے کہ بہاول پور کی عوام کیلئے گورنر کی حیثیت نہیں رکھوں گا ،بہاول پور سے تعلق رکھنے والے تمام افراد کیلئے گورنر ہاوس کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں