کورکمانڈر بہاولپور کا خیر پور ٹامیوالی میں سرماہی مشقوں کا معائنہ ، بیسٹ فائیر میں انعامات تقسیم کئے

جمعرات 14 مارچ 2013 15:49

بہاولپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 14مارچ 2013ء)کورکمانڈر بہاولپور لیفٹیننٹ جنرل زبیر محمود حیات نے خیر پور ٹامیوالی نے جاری سرماہی مشقوں کا معائنہ کیااورانٹر گیٹیڈ فائر پاور پرڈایموسٹریشن دیکھا۔ جنگی مشقوں میں بہاولپور کور کے ٹینکوں ،بکتر بند گاڑیوں ،میزائل شکن ڈیٹیچمنٹ توپ خانہ نے اور پاکستان ائیر فورس نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

اِن مشقوں کا مقصد ہوائی اور زمینی فورسز کی فائرپاور کے باہمی ملاپ کو پہلے سے بہتر بناناتھا تاکہ جنگی حکمت عملی میں بہتر طریقے سے استعمال کیا جا سکے۔ مشقوں میں مختلف فاصلوں سے ٹارگٹ کو نشانہ بنایا گیااور زمینی ، ہوائی فورسز کے باہمی ملاپ کوزیادہ سے زیادہ کارگر ہونے کا عملی مظاہرہ بھی دیکھاگیا۔کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل زبیر محمود حیات نے مشقوں میں حصہ لینے والے جوانوں کے بلند حوصلے اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کوسراہا۔آخرمیں اُنہوں نے بیسٹ فائیر میں انعامات بھی تقسیم کیے۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں