حاصل پور میں مریض پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اوٹی اے معطل

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسر نے اوٹی اے محمد صادق کودماغی مریض قرار دے دیا، اہلیہ نے 3 مئی کو نفسیاتی وارڈ میں داخل کرایا جہاں سے وہ بھاگ آیا ۔ رپورٹ

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی بدھ 6 مئی 2020 12:59

حاصل پور میں مریض پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اوٹی اے معطل
بہاولپور (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین6 مئی 2020ء ) حاصل پور میں مریض پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر او ٹی اے کو معطل کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع بہاولپور کی تحصیل حاصل پور میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا ۔ جہاں عمران نامی شہری جو کہ اپنا چیک اپ کرانے گیا تھا کو ہسپتال کے او ٹی اے محمد صادق کی جانب سے شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ پہلے تو تھپڑ مارے اور پھر  ڈنڈئے سے  شہری کی  پٹائی  کر دی۔

افسوس ناک واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے پر شہری عمران نے پولیس سٹیشن سے رابطہ کیا اور شکایت درج کرادی۔ جس پر او ٹی اے کو 90روز کیلئے معطل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے کارروئی شروع کی تو ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے واقعے کی ابتدائی رپورٹ جمع کراتے ہوئے محمد صادق کو دماغی مریض قرا ردے دیا، اور رپورٹ میں کہا گیا کہ صادق بائی پولرڈز کا مریض ہے۔

(جاری ہے)

اس بیماری میں اچانک انسان کا موڈ بدل جاتا ہے اور وہ ڈپریشن  میں چلا جاتا  ہے۔ رپورٹ میں عمران نامی شہری  سمیت دیگر سٹاف  پر بھی تشدد  کی تصدیق کی  گئی اور  بتایا کہ محمد  صادق کو  تین مئی کو ان کی  اہلیہ کی جانب  سے نفسیاتی وارڈ  میں داخل  کرایا جہاں  سے وہ  بھاگ کر گھر واپس آگیا۔
تاہم سوشل میڈیا پر اس افسوس ناک واقعہ پر صارفین میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے ، ان کا کہنا ہے کہ کسی بھی سائل کے ساتھ اس طرح سے تشدد کی اجازت نہیں دی جا سکتی ، حکومت کو چاہیے کہ ہسپتال میں بھی تشدد کے واقعات میں کمی لانے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے۔ تاکہ شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ بنایا جا سکتے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں