لاہور ہائیکورٹ بہاولپور بینچ کے الیکشن ٹربیونل نے ڈپٹی سپیکرپنجاب اسمبلی سردارشیرعلی گورچانی،طارق بشیرچیمہ ،افتخارگیلانی اورعبدالعلیم شاہ کو ان کے خلاف دائر انتخابی عذر داریوں پر ( کل) طلب کرلیا

بدھ 14 اگست 2013 20:48

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔14اگست۔2013ء) لاہور ہائیکورٹ بہاولپور بینچ کے الیکشن ٹربیونل نے ڈپٹی سپیکرپنجاب اسمبلی سردارشیرعلی گورچانی،طارق بشیرچیمہ ،افتخارگیلانی اورعبدالعلیم شاہ کو ان کے خلاف دائر انتخابی عذر داریوں پر ( کل) جمعرات کو طلب کرلیا ۔

(جاری ہے)

الیکشن ٹربیونل بہاولپور کے جج کاظم علی ملک قومی اسمبلی کے حلقہ این ے187بہاولپور سے چودھری سعود مجید کی چو دھری طارق بشیرچیمہ ،حلقہ پی پی 248راجن پور سے سردارحسنین بہادر دریشک کی ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی گورچانی ،پی پی 267اوچ شریف بہاولپور سے حسن عسکری شیخ کی مخدوم افتخارحسن گیلانی کے خلاف دائر الیکشن پٹیشن کی سماعت کل کریں گے۔

الیکشن ٹربیونل میں کل پی پی 244ڈیرہ غازی خاں سے اخوند ہمایوں رضا کی سید عبدالعلیم شاہ وغیرہ کے خلاف الیکشن پٹیشن میں گواہوں کے بیان قلمبند کیے جائیں گے۔الیکشن کمیشن کے ریکارڈ کے مطابق اس حلقہ سے سید عبدالعلیم شاہ735ووٹوں کی برتری سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں